مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفری پابندی کےنئے حکمنامہ کو بھی امریکی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس کے باہر سیکڑوں مظاہرین نے امتیازی قانون کے خلاف احتجاج کیا ۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل امریکہ کی سربراہ مارگریٹ ہوانگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واردات پرانی، طریقہ نیا ہے، نفرت اور خوف کو نئے لباس میں پیش کیا گیا ہے ۔
نیویارک کے اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ وہ تعصب پر مبنی نئے حکمنامہ کو چیلنج کرنے کے لیے تیار ہیں ۔
ادھر اخبار نیو یارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ایک بار پھر مسلم اکثریت والے ممالک کو نشانہ بنایا گیا، اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں والے ممالک میں شامل تین عیسائی ریاستوں، کولمبیا ،وینزویلا اورفلپائن کو شامل نہ کرنا تعصب پرمبنی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفری پابندی کےنئے حکمنامہ کو بھی امریکی عوام نے مسترد کر دیا ہے۔
News ID 1870918
آپ کا تبصرہ